ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مودی جی کچھ بھی کر لیں، میں ڈرنے والانہیں

مودی جی کچھ بھی کر لیں، میں ڈرنے والانہیں

Wed, 22 Jun 2016 12:14:49  SO Admin   S.O. News Service

کجریوال نے ایف آئی آرکوفرضی بتایا،وزیراعظم پرجم کربرسے وزیراعلیٰ

نئی دہلی، 21؍جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے واٹر ٹینکر گھوٹالیے میں اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو لے کر پی ایم مودی پر ایک بارپھربراہ راست نشانہ لگایا۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی)کی پوری ایف آئی آرفرضی ہے اور اس میں کچھ نہیں نکلے گا۔حملہ آور تیور اپناتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مودی جی نے باقی سب کوریڈکراکر ڈرا دیا۔وہ کچھ بھی کر لیں، میں ڈرنے والا اور ٹوٹنے والا نہیں ہوں۔کیجریوال نے چیلنج بھرے لہجے میں کہاکہ میں روہت ویملا اور کسانوں کے حق میں آواز اٹھاتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ آگسٹا معاملے میں وزیر اعظم اگر کانگریس صدرسونیا گاندھی کو بچائیں گے تو میں آواز اٹھایا کروں گا۔کجریوال نے الزام لگایا کہ رابرٹ واڈرا، سونیا گاندھی کے خلاف نہ تو چھاپے مارے گئے اور نہ ایف آئی آر کی گئی لیکن میرے خلاف مودی جی ریڈ اور ایف آئی آر کراتے ہیں۔دہلی کے وزیراعلیٰ نے کہاکہ مودی جی آپ بھی مانتے ہیں کہ آپ براہ راست جنگ میرے ساتھ ہے۔


Share: